(جموں4جون(آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے صوبائی صدر فاروق احمد ڈار کی قیادت میں آج ایک ہنگامی میٹنگ سری نگر(کشمیر) میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ تھے۔اس میٹنگ شامل ہونے والے پارٹی کے دیگر سینئر اراکین میں مسعود اندرابی، محمد منظور احمد نائک، ایچ ایس جموال، مقبول ملک، محبوب الہی، عبدالرشید غنی، غلام نب کھتانا اوردیگرشامل تھے۔ پارٹی کی اس ہنگامی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کے ہر گھر کو حق و انصاف اور مساوات یقینی بنانے کے لئے حکمرانوں اور دیگر استحصال کرنے والوں کے خلاف لڑائی جاری رکھی جائے گی۔میٹنگ یہ بھی فیصلہ کیا گیا پارٹی جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے بنیاد ی حقوق کے لئے بھی لڑتی رہے گی۔کمیٹی نے محسوس کیا کہ جموں وکشمیر آئین میں انسانی حقوق کا کوئی باب نہیں ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور دنیا کے کسی مہذب اور جمہوری ملک انسانی حقوق کی اس طرح کی مثال نہیں ملتی۔پنتھر س پارٹی کے لیڈروں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ پارٹی جموں وکشمیرکی پہلی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف اننت ناگ میں ضمنی الیکشن نہیں لڑے گی اور اننت ناگ میں پارٹی کے رول کے تعلق سے حتمی فیصلہ بھی اس میٹنگ میں کیاگیا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کئی سیاسی مخالفین کے ذریعہ پریشانیوں اور مشکل حالات پیدا کرنے کے باوجود پارٹی کی حق وانصاف اورمساوات کی لڑائی جاری رکھنے کے لئے کشمیری قیادت کو مبارکباد دی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ پارٹی کے جون میں ہونے والے کنکلیو کو موسم اور رمضان کے مقد مہینے کے سبب اگست کے پہلے ہفتہ میں ہوگا۔میٹنگ میں بجبیہرا (ضلع اننت ناگ) میں سلامتی دستوں پر حملے کی بھی مذمت کی گئی۔